ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں معذور شخص نے کی خودکشی

کاروار ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں معذور شخص نے کی خودکشی

Thu, 14 Jan 2021 11:57:52    S.O. News Service

کاروار،14؍ جنوری (ایس او نیوز) کاروار کے ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل ایک جسمانی طور پر معذور شخص نے وارڈ کے کھڑکی سے  توال کے ذریعےپھانسی لگاکر خود کشی کرلی ۔  ہلاک ہونے والے شخص کا نام راجیش (42سال) بتایا جاتا ہے جو کہ کاروار کا ہی رہنے والا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ راجیش کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جسمانی معذوروں کے مخصوص وارڈ  میں داخل کیا گیا تھا۔ سمجھاجاتا ہے کہ اپنی معذوری کی وجہ سے ذہنی کشیدگی کا شکار ہوکر راجیش نے خودکشی جیسا انتہائی اقدام کیا ہوگا۔

کاروار شہری تھانے سے پولیس افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔


Share: